Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت نے اس سال بھی یمنی مسلمانوں کو حج کی اجازت نہیں دی

سعودی حکومت نے مسلسل تیسرے سال بھی یمنی مسلمانوں کو فریضہ حج سے محروم رکھا

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حج و عمرہ کے امور کے سربراہ عبداللہ عامر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت، یمنی عازمین حج کو فریضہ حج سے محروم کر کے حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے- یمنی عہدیدار  عبداللہ عامر نے سعودی حکومت اور اس کے ایجنٹوں کی جانب سے فریضہ حج کو تجارت کا ذریعہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی - اس سے قبل شام کی وزارت اوقاف نے بھی سعودی عرب پر حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا تھا اور اعلان کیا تھا کہ رواں سال میں بھی شامی عوام کو فریضہ حج کی ادائگی کا موقع نہیں دیا گیا - قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سعودی حکام پر دوحہ کے ساتھ اختلافات کے بعد فریضہ حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا- ماہرین کا خیال ہے کہ ریاض کے اس فیصلے کا مقصد ان ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے جو آل سعود کی پیروی نہیں کرتے-

ٹیگس