معروف عالم دین قاسمیان رہا ہوگئے
May ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے ایرانی عالم دین حجت الاسلام قاسمیان رہا ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: گذشتہ دنوں سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے معروف ایرانی عالم دین رہا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف قرآنی شخصیت حجتالاسلام قاسمیان کو سعودی عرب میں حراست میں لیے جانے کے بعد ایران کے قونصل خانے کی مسلسل کوششوں سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ایرانی ٹی وی چینل کے معروف قرآنی پروگرام "محفل" کے سرکاری صفحے پر جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حجتالاسلام قاسمیان سعودی عرب میں ایرانی قونصل خانے کی مسلسل پیروی کے نتیجے میں رہا کر ہوگئے ہیں۔
حجت الاسلام قاسمیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے: آپ لوگوں کی دعاؤں اور سعودی عرب میں ایرانی قونصل خانے کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں جیل سے آزاد ہوا ہوں اور دبئی کے راستے ایران واپس جارہا ہوں۔