Jun ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • میدان عرفات میں رکن اعظم کی ادائیگی

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع ہیں اور دعا و مناجات کررہے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پوری دنیا حج کی سعادت سے مشرف ہونے والے عازمین حج وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد سورج غروب ہونے کے بعد میدان عرفات سے چھے کلو میٹر دور مزدلفہ یا مشعرالحرام کے لیے روانہ ہو جائیں گے، اور پھر اگلی صبح طلوع آفتاب کے بعد وہ منی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں رمی جمرات اور قربانی کے بعد حلق و تقصیر کریں گے اس سے پہلے عازمین حج مکہ سے عمرہ تمتع ادا کرنے کے بعد منی اور عرفات پہنچے

ٹیگس