اسرائیل نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
غاصب صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس شہر سے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے کم سے کم بہتر فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان لوگوں کو گزشتہ ماہ مسجد الاقصی کے داخلی راستوں پر میٹل ڈی ٹیکٹر نصب کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے اور باب الاسباط پر دھرنے میں شرکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ صیہونی حکومت کی پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینتالیس فلسطینیوں کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے-قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں اور عالمی برداری کے شدید احتجاج کے بعد مسجد الاقصی کے دروازوں پر نصب میٹل ڈی ٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ ہٹانے پر مجبور ہوگی تھی- مسجد الاقصی کے دردوازے بند کیے جانے کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں اٹھارہ فلسطینی شہید اور چار سو زخمی ہوگئے تھے۔