داعش کے ٹھکانوں کی جانب لبنانی فوج کی پیشقدمی
Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
لبنانی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد مزید کئی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
بیروت سے ہمارے نمائندے کے مطابق لبنانی فوج نے داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے دوسرے دن، راس بعلبک میں وادی تینیہ، وادی میرا اور وادی مرطبیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔تازہ ترین خبروں کے مطابق لبنانی فوج نے خربہ داوود اور خربہ تینہ کو آزاد کرالیا ہے اور وادی الخشن کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے۔لبنانی فوج نے ملک کے مشرقی کوہستانی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ہفتے کی صبح ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔لبنانی فوج نے آپریشن فجر ارتفاعات کے پہلے دن تیس کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں بیس داعشی دہشت گرد مارے گئے۔