Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • عراقی فورسز کی تلعفرکی جانب پیشقدمی

عراقی فورسز نے اب تک 4 علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا ہے۔

النہرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی عراق کے علاقے تلعفر میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف پیشقدمی جاری ہے اور عراقی فورسز نے اب تک 4 علاقوں سے داعش کے ناپاک وجود کو ختم کر دیا ہے۔ عراقی فورسز کے کمانڈر عبد الامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے زمبر کے پہاڑی سلسلے پر قبضہ کرلیا ہے اور مختلف سمتوں سے داعش کے خلاف پیشقدمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے عراقی فورسز کو کل حکم دیا تھا کہ وہ تلعفر میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کرکے اس شہر کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کر دیں۔

ٹیگس