شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں کی پیشقدمی
Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے مغربی القلموں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع مغربی القلمون کے علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد آٹھ تحصیلوں اور فیخا اور میرا نامی سرحدی گزرگاہوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے بیت سلیم اور شعبہ الزویتینہ سے بھی داعش کا صفایا کردیا ہے اور یہ علاقے پوری طرح سے ان کے کنٹرول میں آگئے ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق شامی فوج اور حزب اللہ کے جوان فجر الجرود نامی فوجی آپریشن کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جس کا مقصد شام اور لبنان کے سرحدی علاقوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے۔