Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • شام میں شہداء کے خون کی پہلی انتقامی کارروائی

شام کے مشرقی علاقے میں داعش کے تیس سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی شہید محسن حججی اور سیدالشہداء بریگیڈ کے شہدا کے خون کی انتقامی کارروائی کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں سیدالشہداء بریگیڈ کے ہیلی کاپٹروں نے شام و عراق کے سرحدی علاقوں میں داعش کے ہتھیاروں کے ذخائر اور دہشتگردوں کی موجودگی کا پتہ لگا کر انھیں نشانہ بنایا اور تیس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا - اس کارروائی میں داعش کی بیس سے زیادہ بکتر بندگاڑیاں اور ٹینک تباہ کر دیئے گئے-

سیدالشہداء بریگیڈ کی یہ  کارروائیاں ، شہید محسن حججی اور سیدالشہداء بریگیڈ کے ان شہداء کے خون کا انتقام لینے کی پہلی کارروائی ہے جو عراق و شام کی مشترکہ سرحدوں پر داعش کے حملوں میں شہید ہوئے ہیں- اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ پاسبان حرم شہید محسن حججی کے خون کا انتقام لینا ہمارے ایجنڈے میں ہے اور ہم مناسب وقت پر کارروائی کریں گے-

پاسبان حرم شہید محسن حججی کو داعش دہشتگردوں نے گرفتار کرنے  کے بعد شہید کر دیا تھا-

ٹیگس