Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور عراق کے مابین براہ راست پروازوں کا آغاز

پی آئی اے نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی پرواز 14 ستمبر 2017 کو کراچی سے روانہ ہوگی اور کراچی سے نجف کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں ہوں گی ۔

پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کی بکنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان بھر سے نجف اشرف جانے والے زائرین  اور مسافروں کو بورڈنگ کارڈز ان کے شہروں سے جاری کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کی جانب سے نجف اشرف کے لئے براہ راست پروازوں کے آغاز سے عراق جانے والے زائرین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نجف اشرف میں حضرت علی (ع) کا حرم مطہر ہے اور ہر سال کروڑوں زائرین آپ کی زیارت کے لئے دنیا بھر سے نجف اشرف کا رخ کرتے ہیں۔

ٹیگس