سعودی عرب کے خلاف یمنی عوام کا بڑا اجتماع
یمن کے عوام نے دارالحکومت صنعا میں ایک بڑا اجتماع کرکے جارح سعودی فوج کے مقابلے میں یمن کی استقامتی فورس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کے عوام نے منگل کو دارالحکومت صنعا کے الصباحیہ اسکوائر پر ایک بڑا اجتماع کرکے جنگ کے مقابلے میں جنگ کی حمایت کا اعلان کیا اور ھیھات مناالذلہ، امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ اور اسلام زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یمنی عوام کے اس عظیم الشان اجتماع سے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے متعدد رہنماؤں نے بھی خطاب کیااور جارح سعودی فوج کے مقابلے میں یمن کے جانبازوں کی استقامت و پامردی پر زوردیا۔
گذشتہ جمعرات کو بھی یمن کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے صنعا میں ریلی نکال کر یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت اور جارح سعودی فوج کے مقابلے میں یمنی عوام کے اتحاد و یکجہتی پر زوردیا تھا۔