Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • عالمی برادری اسرائیل کی توسیع پسندی رکوائے

تنظیم آزادی فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری صائب عریقات نے کہا ہے کہ عالمی برادری جس میں امریکہ، یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ سرفہرست ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو الخلیل شہر میں قائم صیہونی بستیوں کے لیے جداگانہ انتظامی کونسل قائم کرنے سےباز رکھنا عالمی برداری کی ذمہ داری ہے۔قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اوگدر لیبرمین نے کہا ہے کہ الخلیل کی صیہونی بستیاں اب کریات اربع ٹاون کونسل میں شامل نہیں ہیں انہیں براہ راست اسرائیل کی وزارت داخلہ کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری صاحب عریقات نے اس فیصلے کو گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عملدرآمد اور فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

ٹیگس