Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • حمص میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شام اور اس کی اتحادی فورس مغربی اور وسطی صوبے حمص میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، صرایم نامی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شام اور اس کی اتحادی فورس نے حمص کے شمالی علاقے ضلیعات کی جانب سے سترہ کلومیٹر تک پیشقدمی کرتے ہوئے، صرا‏یم کے قریب اپنے مورچے مستحکم کرلیے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے صوبہ حماہ کے نواحی علاقے سطحیات پر دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔شامی فوج نے اس سے پہلے جنوب مشرقی دمشق میں پیشقدمی کرتے ہوئے شام اور اردن کی سرحد پر واقع دو چیک پوسٹوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز نے مشرقی صوبے دیرالزور کے مرکزی شہر دیر الزور کا محاصرہ بھی توڑ دیا ہے اور داعش کے اڈوں کو براہ راست نشانہ بنا رہی ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق، بحیرہ روم میں تعینات روسی بحری بیڑے نے بھی دیر الزور کے نواحی علاقے شولا میں، داعش کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔اس حملے میں داعش کا ایک کمانڈ سینٹر، اسلحے کا گودام اور دہشت گردوں کی متعدد خفیہ پناہ گاہیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ٹیگس