سعودی عرب کے وزیرخارجہ کے بیہودہ دعوے
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے زعم ناقص میں ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا ہے
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے بقول ان کے ضروری ہے کہ تہران علاقے کے بارے میں اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے- سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے تعلق سے ایران کے ساتھ سفارتی سطح کی بات چیت کا مطلب تعلقات کی بحالی نہیں ہے اور اس طرح کے رابطوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے - سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے ایک ایسے وقت ایران پردہشت گردی کی حمایت کا الزام دوہرایا ہے جب شام اور یمن میں ریاض کی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں - اور سعودی وزیرخارجہ اپنی حکومت کی انہی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وقفے وقفے سے ایران کے خلاف بیہودہ الزامات عائد کرتے رہتے ہیں - سعودی وزیرخارجہ نے قطر کے ساتھ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے اختلافات کے بارے میں بھی کہا کہ اگر قطر کے ساتھ اختلافات آئندہ دوسال تک جاری رہتے ہیں تو بھی ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے -