Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ عملی اعتبار سے بدستور جاری ہے

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری نے جو شام سے متعلق آستانہ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ ہیں آستانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ عملی طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ داعش و جبہہ النصرہ اور ان دونوں گروہوں سے وابستہ دہشت گرد گروہوں اور آستانہ مذاکرات اور جنیوا مذاکرات میں شریک مسلح گروہوں کے درمیان جو شام کے بحران کے سیاسی حل کے خواہاں ہیں ہم نے فرق رکھا ہے - ایران کے نائب وزیرخارجہ نے آستانہ میں صلح مذاکرات کی ضمانت دینے والے ملکوں کی حیثیت سے ایران روس اور ترکی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان تینوں ممالک نے شام کے صلح مذاکرات کے آغاز سے ہی آستانہ میں جاری سیاسی عمل میں مبصر کی حیثیت سے بعض ملکوں کی شرکت پر اتفاق کیا تھا - انہوں نے کہا کہ ایران نے شام کے بعض ہمسایہ ملکوں کی آستانہ کے سیاسی عمل میں شرکت کی تجویزپیش کی تھی - اس درمیان ایران روس اور ترکی نے آستانہ مذاکرات کے اختتام پر جمعے کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام میں کشیدگی کو کم کرنے اور سیکورٹی والے علاقوں کا قیام ایک وقتی فیصلہ ہے اور اس پر عمل درآمد کی مدت ابتدا میں چھے مہینے ہوگی اور تینوں ملکوں کی رضامندی کی صورت میں اس مدت میں توسیع بھی کی جاسکے گی -

ٹیگس