مقبوضہ جولان میں دو صیہونی فوجی ہلاک
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کا ایک ٹینک الٹ جانے کے باعث کئی صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت کا ایک ٹینک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور ایک سینیئر اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور چار فوجی زخمی ہوگئے۔
جولان کا پہاڑی علاقہ، مشرق وسطی کا ایک حساس عسکری علاقہ ہے جو مشرقی دمشق سے صرف ستر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور انیس سو سڑسٹھ کی چھے روزہ جنگ میں صیہونی حکومت نے اس کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
صیہونی حکومت نے جنوبی شام میں اپنے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی شکست کے بعد جنوبی لبنان اور جولان کے درمیان ایک جیسے سیکورٹی اتنظامات کو اپنے منصوبے میں شامل کر رکھا ہے۔
اسرائیلی حکومت یہ اقدامات ایسے عالم میں انجام دے رہی ہے کہ شام میں صیہونی حکومت اور بعض عرب و مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور میدان جنگ کے حالات، شام اور اس کے اتحادیوں کے حق میں جا رہے ہیں۔