ترکی کے صدرایران کے دورے پر
ترکی کے صدرایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ آج ایران کے سرکاری دورے پرتہران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ترکی کےصدررجب طیب اردوغان تہران اور انقرہ کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے لئے آج بدھ کے روز ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔.
دورہ ایران سے قبل ترکی کے صدر اردوغان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورے سے ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات کو نئی سمت ملے گی.
اس دورے میں ترکی کے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر تجارت و کسٹم، وزیر داخلہ ، وزیر ثقافت و سیاحت اور ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نائب سربراہ ترک صدر کے ھمراہ ہیں۔
ترک صدر ایرانی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے.
ترکی کے صدر کے دورے سے پہلے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل خلوسی آکار ایران کے سرکاری دورے پر تھے اور انہوں نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل باقری اور وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیرحاتمی کے ساتھ ملاقاتیں کیں.