اسلام آباد ، تہران استانبول مال بردار ٹرین پر اتفاق
ایران اور پاکستان نے اسلام آباد تا تہران استنبول مال بردار ٹرین شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے
سحرنیوز/ایران: مطابق پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر ریلوے حنیف عباس سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اسلام آباد-تہران-استنبول روٹ پر ایکو فریٹ ٹرین شروع کرنے پر اتفاق کیا، جسے ITI ریل لائن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پاکستان کے وزیر ریلوے نے مستقبل قریب میں ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس دورے سے انہیں ایرانی ریلوے حکام سے بات چیت اور ریلوے کے نظام سے واقفیت کا موقع بھی ملے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
میجر جنرل امیر حاتمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ امریکہ اور صیہونی حکومت کی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ امریکہ اور صیہونی حکومت کی دشمنی دیرینہ اور پرانی ہے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اس دشمنی میں شدت پیدا ہوئی ہے۔