اشرف غنی کی افغانستان میں قیام امن پر تاکید
افغانستان کے صدر نے افغان فوجیوں کے ہاتھوں ملک میں امن و امان کے قیام کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بی بی سی کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فوجی اپنی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے نیٹو کی مدد کے بغیر اپنے ملک کے اندر امن و استحکام قائم اور اپنی سرحدوں کا دفاع کر سکتے ہیں -
محمد اشرف غنی نے مزید کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں نیٹو کے فوجی آئندہ چار برسوں میں افغانستان سے باہر جا سکتے ہیں-
افغانستان کے صدر نے امن کو اپنے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ غیرملکی فوجی اب تک افغانستان میں امن قائم نہیں کر سکے ہیں-
اس وقت افغانستان میں تقریبا چودہ ہزار غیر ملکی فوجی ہیں جن میں گیارہ ہزار صرف امریکی ہیں اور واشنگٹن مزید فوجی افغانستان بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے-
امریکہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے دو ہزار ایک میں افغانستان میں داخل ہوا تاہم اب تک عام شہریوں کے قتل عام، اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی تباہی اور بدامنی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے-