Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • حلب کے مضافات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے حلب کے مغربی مضافات میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کر کے انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام اور اس کے اتحادی فوجیوں نے حلب کے مغربی مضافات میں غابات الاسد اور المنصورہ دیہات میں فتح الشام محاذ اور اس سے وابستہ دہشتگردوں کے اڈوں پر مارٹر بم فائر کئے جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے- اسی طرح شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے حمص کے مضافات میں واقع القریتین کے اطراف کے کئی علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے - شامی فوج نے القریتین کے الحزم علاقے کو بھی جہاں ایک ہفتے پہلے تک کافی جھڑپیں ہورہی تھیں اور بدامنی پھیلی ہوئی تھی، آزاد کرالیا ہے-

ٹیگس