Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی سے عراقی حکومت کی درخواست

عراقی حکومت نے ایران اور ترکی سے کہا ہے کہ وہ اربیل سے ملنےوالی سرحدوں کو بند اور تیل کی تجارت کو معطل کر دیں

عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں ایران اور ترکی کے سفارتخانوں کو سرکاری خطوط ارسال کرکے تہران اور انقرہ سے کہا ہے کہ وہ عراقی کردستان سے ملنےسوالی اپنی سرحدوں کو بند اور کردستان کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ تیل کی تجارت معطل کردیں - عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی کے اصرار پر علیحدگی کے لئے ہوئے ریفرنڈم کے بعد اربیل اور بغداد کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے - السومریہ نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایران اور ترکی کے ساتھ عراقی وزارت خارجہ کا صلاح و مشورہ اس وقت تک جاری رہےگا جب تک کردستان سے ملنے والی سرحدوں کا انتظام عراق کی مرکزی حکومت کے حوالے نہیں ہوجاتا - انہوں نے کہا کہ عراقی وزارت خارجہ نے ایران اور ترکی سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اربیل کے ساتھ تیل کی تجارت روک دیں اور اس سلسلے میں عراقی حکومت دونوں ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے-

ٹیگس