Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • بحرین، جیلوں میں حفظان صحت کی ابتر صورت حال

بحرین کی جیل میں حفظان صحت سے متعلق ناقص انتظامات کی بنا پر ایک قیدی کے جاں بحق ہونے کی خبر کے اعلان کے ساتھ ہی اس ملک کی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

ہمارے نمائندے کی روپرٹ کے مطابق بحرین کی جیل میں حفظان صحت کی ابتر صورت حال کے نتیجے میں ایک چوبیس سالہ قیدی کی موت واقع ہو جانے کے بعد بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں یہ جھوٹا دعوی کیا ہے کہ الجو، اور الحوض الجاف جیلوں میں قیدیوں کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
بحرین کی جیلوں میں قیدیوں کی صورت حال کے بارے میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے شواہد اور اسی طرح طبی مراعات کی فقدان کے بارے میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں منجملہ عالمی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی مذمت کے پیش نظر بحرین کی وزارت داخلہ کی رپورٹ کا جھوٹا ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔
بحرینی جیلوں میں بند قیدیوں نے گذشتہ ماہ کے دوران جیل میں حفظان صحت سمیت ابتدائی ترین انسانی حقوق کے فقدان کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔
بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جیل میں بند بحرینیوں کو حکومت کی جانب سے باتھ روم جانے کی اجازت دینے میں سختی برتی جاتی ہے اور انھیں شدید زدوکوب کیا جاتا ہے۔

ٹیگس