Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • شام کا شہر المیادین، داعش کے قبضے سے آزاد

شام کی فوج نے شہر المیادین کی آزادی کا اعلان کر دیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوجیوں نے گذشتہ دو دنوں سے شہر المیادین کا محاصرہ اور داعش کی رصد کے راستے بند کر دیئے تھے جس کے بعد داعش کے عناصر دریائے فرات کے راستے بھاگ نکلے۔
شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ فوج کا ٹیکنیکل دستہ، دہشتگردوں کے ہاتھوں شہر المیادین میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔
شامی فوج اور استقامت نے پانچ ستمبر دوہزار سترہ کو تین سال سے جاری دیرالزورکے محاصرے کو ختم کردیا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق غوطہ شرقی کے عباسیین اور اطراف کے علاقے میں دہشتگردوں کے مارٹر حملے میں چار شہری زخمی ہوئے جبکہ علاقے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

 

ٹیگس