شام کا شہر رقہ داعش کے قبضے سے آزاد
Oct ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
شام کا سرحدی شہر رقہ داعش کے قبضے سے مکمل آزاد ہو گیا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ رقہ کے شہر الرقہ کو شام میں اپنا مرکز بنا رکھا تھا جسے منگل کے روز آزاد کرا لیا گیا۔
شام مخالفین سے وابستہ ہیومن رائٹس آبزرویٹری گروپ نے بھی الرقہ شہر کی مکمل آزادی کی تصدیق کر دی۔
پیر کے روز شام کی ڈیموکریٹ فورس کے جوانوں نے شہر کے نوے فی علاقوں کو آزاد کرا لیا۔
منگل کی صبح شہر کے مرکزی اسٹیڈیم اور اسپتال کی آزادی کے بعد عملی طور پر یہ شہر داعش کے قبضے سے آزاد ہو گیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے صوبہ دیر الزور کے علاقے بور سعدی، رصافہ اور العمال سے داعشی دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا۔