Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • یورپی یونین بھی بول پڑا

یورپی یونین نے مسئلہ فلسطین پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں غیرقانونی تعمیراتی منصوبوں کو فوراً روکنے کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  یورپی یونین کی خارجہ امور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن اور اطراف کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آبادکاری کے منصوبے اور تعمیرات بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں جب کہ نئے تعمیری یونٹس سے فلسطین کے مستقبل میں پرامن حل کی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔ یہودی آبادکاری کے منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ مستقبل میں کسی امن معاہدے کے امکانات ختم ہو کر رہ جائیں گے۔

یورپی یونین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل  مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اوربستیوں کی تعمیرات کو فوراً بند کرے ۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں حال ہی میں یہودی آبادکاری کے لیے ہزاروں نئےگھرتعمیرکرنے کا اعلان کیا جس کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔

ٹیگس