Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • افغان فضائیہ کی کارروائی میں17 طالبان جنگجو ہلاک

افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران طالبان جنگجووں کے 4 خفیہ ٹھکانے اور 3 زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں۔

افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 13 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق صوبہ فاریاب کے ضلع شربن تاغب میں حملے کئے گئے جن میں طالبان جنگجووں کے 4 خفیہ ٹھکانے اور 3 زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں، تاہم ان حملوں میں کسی بھی عام شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ غزنی کے ضلع واغاز میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ۔ غزنی کی صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان پسپائی پر مجبور ہو گئے۔

 

ٹیگس