کردوں سے مذاکرات جاری رکھنے پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302008-کردوں_سے_مذاکرات_جاری_رکھنے_پر_زور
عراق کے وزیر خارجہ نے کردوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • کردوں سے مذاکرات جاری رکھنے پر زور

عراق کے وزیر خارجہ نے کردوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔

انٹر فیکس نیوز کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اعلان کیا ہے کہ کردوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے آئین میں ہر اس اقدام سے روکا گیا ہے جو ملک کی ارضی سالمیت کے منافی ہو۔یاد رہے کہ عراقی کردستان میں علیحدگی کے ریفرنڈم کے بعد عراق کی اکثر سیاسی جماعتوں نے مقامی کرد انتظامیہ کی سربراہی کا عہدہ ختم کرکے اس کے اختیارات کردستان کی مقامی اسمبلی کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے ۔