Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر خارجہ کا بے بنیاد الزام

سعودی حکومت کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر اپنے بے بنیاد الزام کا اعادہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سعودی حکومت کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یمن پر جارحیت میں شریک ملکوں کی کانفرنس  سے خطاب میں دعوا کیا کہ یمن میں بقول ان کے ملیشیا کے اقدامات نے سعودی حکومت کو یمن پر حملہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

 سعودی حکومت کے وزیر خارجہ نے یمن کی عوامی رضاکار فورس کو ایسی حالت میں ملیشیا کہا ہے کہ اس فورس نے اپنے کمترین وسائل کے ساتھ وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں اپنی  استقامت و پائیداری سے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

 سعودی وزیر خارجہ نے یمن پر وحشیانہ جارحیت میں شریک ملکوں کی کانفرنس سے خطاب میں اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران پر یمن میں مداخلت کا الزام لگایا۔

 انھوں نے اس الزام کا اعادہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ یمن پر جارحیت اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں سعودی حکومت کو اس وقت نمایاں شکست کا سامنا ہے اور وہ اپنی ان شکستوں کی پردہ پوشی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتی رہتی ہے۔

ٹیگس