ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا کے خطے کے تمام دہشت گرد گروہ، سعودی عرب کی مالی حمایت سے چلنے والے مدارس کے تربیت یافتہ ہیں۔
حکومت عراق نے امریکی فوجیوں کی موجودگی جاری رکھنے کے حوالے سے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان کسی نئے سمجھوتے کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے منامہ سیکورٹی کانفرس میں شریک بعض مندوبین کے بے بنیاد دعووں اور الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
دہشت گردوں کے تعاقب کے لئے شمالی عراق میں فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ عراق کے وزیر اعظم کی موجودگی میں شروع ہو گیا۔
امریکا کی اوڈی سی ویب سایٹ نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سکریٹری خارجہ عادل الجبیر مکمل طور پر اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے کنٹرول میں ہیں ۔
سحر نیوز رپورٹ
پاکستان کے دورے کے موقع پر سعودی وزیر مملکت برای خارجہ امور عادل الجبیر کے ایران کے خلاف الزامات نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی ریاض کی نئی کوششوں کو طشت از بام کر دیا-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر انتہاپسندی، تشدد اور دہشتگردی کا اصل مرکز ہے اس لئے وہ دوسروں پر الزامات عائد کرنے کی حیثیت نہیں رکھتا۔
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ وطن عزیز ایران گزشتہ چار دہائیوں سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا شکار ہے جبکہ سعودی وزیر مملکت کا حالیہ دعوی، دنیا میں تسلیم شدہ حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے.
مڈل ایسٹ آئی نے ایک باخبر ذریعے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے تجربے کار وزیر خارجہ عادل الجبیر کی انکے عہدے سے برطرفی در حقیقت اس جرم کی سزا ہے کہ انہوں نے جمال خاشقجی قتل کے معاملے میں ولیعہد بن سلمان کی پشتپناہی نہیں کی۔