Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا کے علاقے نہم میں ضبوعہ اور رمادہ نامی محلوں پر شدید بمباری کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کےجواب میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے نجران میں جرب فوجی اڈے پر  قاہر میزائل سے حملہ کیا ہے جس میں اس فوجی اڈے کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے-
یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور حملوں میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

 

ٹیگس