کابل کے سفارتی علاقے میں خودکش دھماکہ، متعدد ہلاک اور زخمی
Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
افغان ذارئع ابلاغ کی رپورٹوں بتایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے آسٹریلوی سفارتخانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ترجمان افغان وزرات دفاع دولت وزیری نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے پہلی چیک پوسٹ عبور کر لی تھی لیکن جب دوسری چیک پوسٹ پر اسے روکا گیا اور تلاشی کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر سرکاری اہلکار شامل ہیں۔
افغانستان کے سفارتی علاقے میں تقریبا چھے ماہ قبل ہونے والے ٹرک بم دھماکے میں اسی افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔