Mar ۲۲, ۲۰۲۶ ۰۰:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے ایران نے خطے میں ناکام بنا دیئے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر، حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے تمام مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

امریکہ ایران میں رژیم کی تبدیلی چاہتا تھا، لیکن اب خود مغرب سے رژیم کی تبدیلی کی بو آرہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ، اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ امت مسلمہ کو اس وقت متحد رہنا چاہیے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ اسلامی ممالک کے حکمران ٹرمپ جیسے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے 176 طالبات کو نشانہ بنا کر ایران پر حملے شروع کیے، اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ان مظالم کی مذمت کرنی چاہیے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس