Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی کی عالمگیریت پر تاکید

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی، قومی و مذہبی پہلو سے کہیں زیادہ اہمیت کے ساتھ آگے کی سمت بڑھ رہا ہے اور عالمی پہلو اختیار کرتا جا رہا ہے۔

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین نجف نجفی روحانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اربعین حسینی عالمی سطح پر اور مثالی بن گیا ہے، کہا ہے کہ لوگ کسی بھی قسم کی توقع کے بغیر اپنے اندرونی جذبے کے تحت چہلم امام حسین میں شرکت کے لئے عراق کا رخ کر تے ہیں اگرچہ حکومتوں کا بھی تعاون رہتا ہے مگر یہ عوام ہی ہیں جو میدان میں موجود رہتے ہیں۔
انھوں نے اربعین حسینی کے پروگرام میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن، مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور عالم اسلام اگر متحد ہو جائے تو صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔
عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین نجف نجفی روحانی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام حریت و آزادی اور عدل و انصاف کے مظہر ہیں اور دنیا کے مختلف ملکوں کے مختلف دین و مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد عراق میں اربعین حسینی میں شرکت کرتے ہیں۔

ٹیگس