Nov ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • ابوبکر البغدادی کے شام فرار کی خبریں

عراقی کے انٹیلی جینس ذرائع نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے شام فرار ہونے کی خبر دی ہے۔

سومریہ نیوز کے مطابق انٹیلی جینس ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی فوج کے القائم شہر میں داخل ہونے کے بعد ابوبکر البغدادی شام کے شہر دیر الزور کی جانب فرار ہو گیا ہے۔
اس سے قبل لندن میں قائم شام مخالفین کے ایک گروپ نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بغدادی نے داعشی دہشت گردوں سے کہا تھا کہ وہ القائم شہر میں جنگ جاری رکھیں لیکن بعض داعشیوں نے اس کی بات کو ماننے سے انکار کر دیا اور بعض دوسرے اپنی زیر استعمال گاڑیوں کے ذریعے شام کی جانب بھاگ گئے۔
عراقی فوج نے جمعے کے روز مغربی صوبے الانبار کے شہر القائم کو داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرانے کے بعد اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا تھا۔

ٹیگس