سعودی عرب یمن کا محاصرہ مزید سخت کرے گا
ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد جارح سعودی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے تمام برّی، بحری اور فضائی راستے مکمل طور پر بند کر دیئے ہیں۔
یمن کے عوامی رضاکاروں اور یمنی فوج کے ڈپٹی ترجمان بریگیڈیر جنرل عزیز راشد نے کہا ہے کہ ریاض میں ملک خالد ایرپورٹ کو یمنی عوام پر سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
جارح سعودی اتحاد نے جو دو ہزار پندرہ سے یمن کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے، اسی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرارداد نمبر بائیس سولہ کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر تادیبی کارروائی کے لئے ضروری اقدامات عمل میں لائے۔
اس اتحاد نے یہ جھوٹا دعوی بھی کیا ہے کہ یمنیوں کے لئے بیلسٹک میزائل کی ترسیل، سعودی عرب سے ایران کی دشمنی کا اعلان ہے۔
سعودی اتحاد یہ بے بنیاد دعوی بھی کرتا ہے کہ ایران یمنی عوام کو ہتھیار فراہم کرتا ہے اور اس بنا پر وہ بحران کے حل کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے سعودی اتحاد کے ان تمام دعؤوں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔