سعودی عرب کی عجیب منطق
سعودی عرب نے ایک اور غیر منطقی فیصلہ لیتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی بحران کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکل جانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
سعودی شہریوں کے لیے جاری سفری انتبا میں کہا گیا کہ لبنان میں رہنے والے سعودی شہری فوری طور پروہاں سے نکل کر خطے کے کسی اور مقام پر منتقل ہوجائیں جب کہ سعودی شہری بھی براہ راست یا کسی اور ملک سے لبنان کا سفر نہ کریں اور بیروت جانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے چند روز قبل سعودی عرب کے دباو میں آکر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حزب اللہ نے اس فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے لبنان کیلئے ایک نئی سازش قرار دیا۔