شام کے البوکمال شہر میں داعش کے لئے امریکا کی مدد
امریکا شام کے شہر البوکمال میں دہشت گرد گروہ داعش کی مدد کررہا ہے۔
امریکا کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد شام کے شہر البوکمال میں داعش کی مدد کررہا ہے۔
شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اتحاد کی فوجیں البوکمال شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کی مالی مدد کررہی ہیں جو اس وقت البوکمال سے پسپائی اختیار کررہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کی اتحادی فوجیں البوکمال میں داعش کا ساتھ دے کر دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی کی رفتار کو سست کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ا مریکا اور اس کے اتحادی ملکوں کی فوجوں نے داعش کی حمایت کے لئے مواصلاتی اور ہوائی راستوں کے سسٹم میں خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کو محفوظ طریقے سے پیچھے ہٹنے کے لئے مواقع فراہم کئے ہیں۔
واضح رہےکہ شامی فوج نے نو نومبر کو اعلان کیا تھا کہ البوکمال شہر داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے اور یوں علاقے کی تقسیم کا داعش کے حامی ملکوں کا خواب چکنا چور ہوگیاہے۔
شام کا سرحدی شہر البو کمال گذشتہ تین برس سے دہشت گردوں کے قبضے میں تھا اور یہ شہر شام میں داعش کا آخری گڑھ سمجھا جاتا تھا۔