پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں
Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
سعودی عرب اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ سعودی عرب میں شروع ہو گئی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقےمیں منعقد کی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے کمانڈر میجر جنرل ظافر بن علی الشہری اور پاکستانی فوج کی سربراہی کرنے والے برگیڈیئرجنرل محمد عارف نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پرتابڑ توڑ حملے کر رہا ہے اور اس نے ہزاروں یمنی باشندوں کو شہید اور زخمی کرنے کے بعد اب یمن کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے اس ملک میں مختلف قسم کی وبائی امراض پھوٹ پڑے اوراس ملک میں طبی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔