Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • شام پر صیہونی فوج کا میزائلی حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے ریف پر صیہونی فوج نے میزائلی حملہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق  کے صحنایا اورالکسوة علاقوں میں شامی فوج کے اسلحہ کے گودام پر میزائل داغے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں بمباری کی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس حملے میں شامی فوج کے اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔ شام کی فوج نے بھی میزائل داغ کر اسرائیل کے کئی میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اس سے پہلے بھی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر بمباری کرتا رہا ہے اسرائیل شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ٹیگس