Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کی قداست پر مصری کے شیخ الازہر کی تاکید

مصر کے شیخ الازہر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مسلمانوں میں مسجدالاقصی بھی حرمین شریفین کی مانند مقدس ہے۔

مصر کے شیخ الازہر احمد الطیب نے کہا ہے کہ اس مقدس مقام پر یہودیوں سے متعلق کوئی ایک پتھر تک وجود نہیں رکھتا کہ جس سے اس بات کی نشاندہی ہو سکے کہ اس مقام پر ان کی کوئی عبادت گاہ بھی موجود رہی ہے۔
انھوں نے مسلمانوں کے نزدیک مسجدالاقصی کے مقدس ہونے کے بارے میں قرآنی آیات و احادیث کی طرف اشارہ اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلام سے قبل بھی عرب اس علاقے میں آباد رہے ہیں، کہا کہ قدیم زمانے میں مسجد الاقصی کے بارے میں یہودی، توریت کا جو حوالہ دیتے ہیں وہ بے بنیاد ہے۔
مصر کے شیخ الازہر احمد الطیب نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملکوں کی جانب سے امریکہ و اسرائیل کے خلاف عملی اقدام کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس