Dec ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف کامیابی پر بشار اسد کی تاکید

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے مقابلے میں حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیاں تعمیرنو کے عمل میں تیزی لانے کے لئے حالات کو بہتر بنائیں گی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے روس کے نائـب وزیراعظم دیمتری روگزین سے، جو ایک سرکاری و اقتصادی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر دمشق پہنچے ہیں، گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں بذات خود شام اور روس کے درمیان تعاون کے لئے وسیع اقتصادی مواقع کی فراہمی کا باعث بنیں گی۔اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے روس اور شام کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں خاص طور سے تیل و گیس، بجلی، پیٹروکیمیکل، نقل و حمل اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

ٹیگس