افغانستان میں 15 افراد اغوا اور قتل
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
افغانستان کی پارلیمنٹ میں غزنی سے تعلق رکھنے والے نمائندے کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اس صوبے کے 15 افراد کو اغوا کر کے ان میں سے کچھ کو قتل کر دیا۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزنی سے تعلق رکھنے والے ممبر آف پارلیمنٹ عارف رحمانی نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے کل 15 افراد کو جو ایک گاڑی میں جا رہے تھے قرہ باغ شہر میں گاڑی سے نیچے اتار کر ان میں سے 3 افراد کو قتل کیا اور 12 افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
غزنی کے پولیس چیف جنرل زمان نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اغوا ہونے والوں کی سرنوشت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
طالبان نے بھی ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔