Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • آستانہ میں شام سے متعلق تین ملکوں کا اجلاس

شام میں فائربندی کے نگران ملکوں کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا

آستانہ اجلاس میں ایران کے سینیئر مذاکرات کار اور ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے جمعرات کے روز شام، روس اور ترکی کے وفود سے الگ الگ دو طرفہ مذاکرات کے بعد شام میں فائربندی کے نگراں ملکوں کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔آستانہ میں شام سے متعلق آٹھویں دور کے مذاکرات جمعرات کے روز شروع ہوئے-مذاکرات کے اس دور میں سوچی میں طے پانے والے شام کے قومی مذاکرات کی کانفرنس کے لئے آمادگی کے علاوہ اغوا اور گرفتار ہونے والے افراد کے تبادلے اور شام میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لئے اس سے قبل کے مذاکرات کی دو دستاویزات کی منظوری دی جائے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران نے آستانہ مذاکرات میں ہمیشہ ہی شام سے متعلق دستاویزات کی منظوری کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس