Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • آستانہ میں ایران، روس اورترکی کا سہ فریقی اجلاس

بحران شام کے حل کے لیے قزاقستان کے شہر آستانہ میں جاری امن مذاکرات کے میزبانی کرنے والے ملکوں ایران، رو‎س اور ترکی کامشترکہ اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

آستانہ امن مذاکرات کے آٹھویں دور کے موقع پر ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں، حسین جابری انصاری، الیکزنڈر لاؤ رنتیف اور سدات اونال نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔اجلاس میں قیدیوں، مغویوں اور لاشوں کے تبادلے ، نیز بارودی سرنگوں کی صفائی کی دستاویز اور آستانہ آٹھ مذاکرات کے مشترکہ بیان کے مندرجات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔آستانہ امن مذاکرات ایران روس اور ترکی کے مشترکہ اقدامات کے نتیجے میں شروع ہوئے ہیں جن کا مقصد بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنا ہے۔آستانہ امن مذاکرات کا آٹھواں دور جمعرات کو شروع ہوا تھا اور جمعے تک جاری رہا۔

ٹیگس