بحرین میں سزائے موت کے خلاف، مظاہرے جاری
Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
بحرینی عوام نے اپنے بیان میں بحرین کی ظالم حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بحرینی ذرائع کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت کی طرف سے 6 نوجوانوں کی سزائے موت کے حکم کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے بحرین کے 6 بےگناہ نوجوانوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔
بحرین کی فوجی عدالت نے ان افراد کی شہریت بھی سلب کرلی ہےفوجی عدالت نے اسی کیس میں 7 دوسرے افراد کو سات سال قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنائی ہے۔
بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو انصاف اور انسانیت کا قتل قراردیتے ہوئے احتجاج شروع کررکھا ہے بحرین کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جنھیں کچلنے کے لئے بحرینی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔