Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حکومت کی پالیسیوں اور ولیعہد کی اقتصادی پالیسی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں سعودی ولیہعد  کے محل کے سامنے سیکڑوں سعودی شہریوں نے ٹیکسوں میں اضافے اور گھریلو سبسڈی ختم کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

دوسری جانب سعودی شہزادوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر شہزادہ ترکی بن محمد بن سعود الکبیراور شہزاده بندر بن محمد بن سعود الکبیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اقتدار پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لئے اپنے حریف شہزادوں کو مالی اسکینڈل کے الزام کے تحت گرفتار کر رہا ہے اور اب تک درجنوں شہزادوں اور وزیروں کو اس الزام کےتحت گرفتار کر کے ان پرحکومت سے ڈیل کرنے اور خاموش رہنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

ٹیگس