سعودی عرب میں شیعہ رہنماؤں کی گرفتاریاں
سعودی فوجیوں نے صوبہ الشرقیہ کے العوامیہ ٹاؤن پر حملہ کرکے چار شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خبروں کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شیعہ رہنما، شہید آیت اللہ نمر باقر النمر کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں آیت اللہ نمر کو سعودی حکام نے دو برس قبل بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت دیکر بے دردی کے شہید کردیا تھا۔لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے شہید آیت اللہ نمبر باقرالنمر کے بیٹے، بھائی اور دو بھتیجوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔سعودی فوجیوں نے شہید آیت اللہ نمبر کے بھائی عبداللہ النمر کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی اور گھر کی خواتین اور بچوں کو بے تحاشہ ہراساں کیا۔سعودی فوجیوں نے اس موقع پر مزاحمت کرنے والے دیگر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سعودی سیکورٹی اہلکار پچھلے چند روز کے دوران کئی بار ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر حملے کرکے ، متعدد افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔