Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب لبنان کے داخلی امور میں مداخلت سے پرہیز کرے: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی عہدیدار نے سعودی عرب سے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت سے دور رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ کی اگزیکیوٹیو کاؤنسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے سعودی عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کی چھٹی برسی پر منعقدہ پروگرام میں اپنی تقریر میں سعودی عرب کو اپنا رویہ صحیح کرنے کی نصیحت کی۔

انہوں نے کہا کہ آج جو ہم کر رہے ہیں وہ ان مظلوم لوگوں کی کمترین مدد ہے جنہیں قید کر لیا گیا ہے اور وہ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کے داخلی امور میں مداخلت سے پرہیز کرے اور اس ملک کے عوام پر اپنا تسلط قائم کرنے سے دور رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سبھی پچھڑی اور ستمدیدہ قوموں کے ساتھ ہیں اور آج ہمارا سب سے اہم موضوع فلسطین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جزیرہ نمائے عرب میں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور ہم انکی تائید کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے اسلامی دنیا میں بڑے پیمانے پر اعتراض کے باوجود شیخ نمر باقر النمر کو 12 جنوری سنہ 2016 کو دہشتگردی کے جھوٹے اور جابرانہ الزام کے تحت سزائے موت سنا کر شہید کرا دیا۔

 

ٹیگس