Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی جارحیت ہے، شامی حکومت

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اپنے ملک میں امریکی اور ترک فوجیوں کی موجودگی کو جارحیت سے تعبیر کیا ہے۔

شام کے نائب وزیرخارجہ  نے روس کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اغیار کی فوجی موجودگی اور ان کے ٹھکانوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ شام میں اغیار کے فوجی ٹھکانے جارحیت کے مترادف ہیں اور شامی حکومت اس سلسلے میں کارروائی کرے گی۔ انھوں نے ترک حکومت سے بھی شام سے ترکی کے فوجیوں کو واپس بلانے اور شام کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ شام کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں شمال مشرقی شام میں نئے فوجی ٹھکانوں کے قیام سے متعلق امریکی اقدام کی مذمت کی اور اسے شام کے اقتدار اعلی کے خلاف جارحیت سے تعبیر کیا۔

واضح رہے کہ امریکی سرکردگی میں داعش مخالف اتحاد نے اتوار کو روز اعلان کیا ہے کہ شامی کردوں کے زیرکنٹرول سرحدی علاقوں میں تیس ہزار اہلکاروں پر مشتمل سیکورٹی فورس تشکیل دی جائے گی۔

ٹیگس