Feb ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • حماس کے بارے میں امریکی فیصلے پر پی ایل او کا اظہار برہمی

تنظیم آزادی فلسطین نے حماس کے سربراہ کا نام دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل کیے جانے کی مخالفت کی ہے۔

پی ایل او کی اسٹیرنگ کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے امریکی محکمہ خزانہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام، واشنگٹن کے اس اقدام کو قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے اسرائیلی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور قومی آشتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس سے پہلے فلسطین کی جہاد اسلامی نے بھی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر رہنماؤں کے نام، بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن کے اس اقدام کا مقصد فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کو نقصان پہنچانا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور بعض دیگر ارکان کے نام دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل کر دیئے ہیں۔

ٹیگس