بحرینی حکومت نے انقلابی نو جوانوں کی لاشوں کو سمندر میں غرق کر دیا
بحرینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بحرین کے چار انقلابی نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرکے ان کی لاشوں کو سمندر میں غرق کر دیا۔
بحرین الیوم، ویب سائٹ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق میثم علی ابراہیم، حسن علی عباس البحرانی، السید قاسم السید الخلیل اور السید محمود السید عادل نامی بحرین کے چار انقلابی نوجوانوں کی لاشوں کے ساتھ ایسا سلوک کئے جانے کے بارے میں رپورٹ ملنے کے بعد بحرین کے انقلابی گروہوں نے آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ان انقلابی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام سے اس کی مجرمانہ ماہیت کا پتہ چلتا ہے۔دوسری جانب بحرینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف بےبنیاد الزامات کے تحت چلائے جانے والے مقدمے کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔بحرین کی نمائشی عدالت نے جھوٹے الزامات میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اپیل کورٹ نے اس سزا کو بڑھا کر نو برس کر دی ہے۔